نیس،16جولائی(ایجنسی) عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے فرانس کے شہر نیس میں ٹرک حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔فرانس کے قومی دن کے موقع پر اس حملے میں چوراسی افراد ہلاک اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ان میں پچاس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
داعش سے وابستہ نیوز ایجنسی اعماق نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ ''جنگجو
گروپ کے ایک فوجی نے جمعرات کی شب نیس میں خون یہ ہولی کھیلی تھی اور اس نے داعش کے خلاف لڑنے والے اتحادی ممالک پر حملوں کی اپیل کے جواب میں فرانسیسی شہریوں کو ٹرک تلے کچل کر ہلاک کیا تھا''۔
نیس میں قومی دن کی تقریب میں شریک فرانسیسی شہریوں پر تیز رفتار ٹرک چڑھانے والا ڈرائیور محمد لحويج بوہلال تیونسی نژاد فرانسیسی شہری تھا۔اس نے لوگوں پر فائرنگ بھی کی تھی بعد میں پولیس نے اس کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔